کراچی میں بھتہ خوروں کے کفن گروپ کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 21:19

کراچی میں بھتہ خوروں کے کفن گروپ کا انکشاف

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء)کراچی میں بھتہ خوروں کے کفن گروپ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوروں کے ایک نئے اور خطرناک گروپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس نئے گروپ کا نام کفن گروپ کا ہے۔ یہ گروپ لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے خون آلود کفن بھیجتا ہے۔ اس گروپ کا تعلق کالعدم لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔