نکاح پر نکاح کیس،اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان اور کیپٹن نوید کے وارنٹ جاری
رواں سال شادی کرلوں گی موسم اچھا ہے ، میری اپنی پہچان ہے کسی کو کاپی نہیں کرتی،میرا کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 23 جنوری 2016 21:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) اداکارہ میراکیخلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔فاضل عدالت نے اداکارہ میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان اور کیپٹن نوید کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔سر پر ٹوپی ، آنکھوں پر چشمہ لگائے خوب سج دھج کر عدالت آنے والی اداکارہ میرا نے مذکورہ کیس خارج کرنے کیلئے بھی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے، کینٹ کچہری میں کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عتیق الرحمان نے سستی شہرت کیلئے مجھے بدنام کیا۔
اداکارہ کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ان کی موکلہ کے خلاف بے بنیاد ثبوتوں کی بنیاد پر دعویٰ دائر کیا گیااورعتیق الرحمان نے جھوٹا مقدمہ بنایا مدعی کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہورہے لہٰذا مقدمہ خارج کیا جائے۔(جاری ہے)
کینٹ کچہری میں نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرانے کہا کہ رواں سال شادی کرلوں گی موسم اچھا ہے ، سردی ہورہی ہے ،مجھے سردیوں کا موسم اچھا لگتا ہے اور میں نے سردی کیلئے امریکہ سے کوٹ لیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ وہ ایان علی کو کاپی نہیں کرتی ہیں، میری اپنی پہچان ہے کسی کو کاپی نہیں کرتی بلکہ سب مجھے کاپی کرتے ہیں۔لوگوں کو لگتا ہے لیکن مجھے اپنی عمر ڈھلتی نظر نہیں آرہی ،مجھے تو فلمیں بھی مل رہی ہیں اور ڈرامے بھی ، اس وقت بھی تین پروجیکٹس پر کام کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے بزرگ ہیں اور ان کی قدر کرتی ہوں ، وہ قومی ہیرو ہیں ان کا اور میرا مذاق نہ بنایا جائے۔ لالی ووڈ اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی سال شادی کر لیں گی۔لاہور میں نکاح پر نکاح کے الزام میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں میری اپنی پہچان ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی، جب بھی شادی کروں گی تو سب کو بتا کر کروں گی۔سج دھج کر عدالت میں پیش ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میرا کا کہنا تھا کہ سردی بننے سنورنے کا موسم ہوتا ہے اس لئے اس قسم کا لباس پہناہےمزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.