کراچی میں صندوق میں بند لاش برآمد‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

پولیس نے لاش کو فرانزک ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:11

کراچی میں صندوق میں بند لاش برآمد‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بوری بند کے بعد صندوق بند لاشوں کی برآمد کاسلسلہ شروع ہوگیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق منظور کالونی میں گلی میں رکھے بڑے صندوق سے خون رستا دیکھ کر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا، پولیس کی نفری نے پہنچ کر صندوق کا تالا توڑا، اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موجود تھا، تالا توڑنے پر صندوق سے مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے لاش کو فرانزک ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ لاش ناقابل شناخت ہے جبکہ لاش سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لاش چند روز پرانی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ فرانزک نمونے لینے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فوری طور پر یہ بھی معلوم نہ ہو سکا کہ اس شخص کو کیسے قتل کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :