قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کا اجلاس، افسران اور عملہ بالخصوص تفتیشی افسران و پراسیکیوٹرز کی استعداد کار میں اضافہ اور تربیتی ضروریات اور نیب کے تفتیشی افسران و عملہ اور پراسیکیوٹرز کے سال 2016ء کے تربیتی پلان کا جائزہ

رواں سال کے دوران نیب تفتیشی افسران کو 11 اور نیب پراسیکیوٹرز کیلئے 2 ریفریشر کورسز اور تربیت کنندگان کیلئے تربیتی کورسز مرتب کئے گئے ، ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کی بریفنگ

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں افسران اور عملہ بالخصوص تفتیشی افسران و پراسیکیوٹرز کی استعداد کار میں اضافہ اور تربیتی ضروریات اور نیب کے تفتیشی افسران و عملہ اور پراسیکیوٹرز کے سال 2016ء کے تربیتی پلان کا جائزہ لیاگیا۔ہفتہ کونیب افسران اور عملہ بالخصوص تفتیشی افسران و پراسیکیوٹرز کی استعداد کار میں اضافہ اور تربیتی ضروریات اور نیب کے تفتیشی افسران و عملہ اور پراسیکیوٹرز کے سال 2016ء کے تربیتی پلان کا جائزہ اجلاس یہاں نیب ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کی ۔

ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن نے نیب کے تفتیشی افسران و عملہ اور پراسیکیوٹرز کو دی جانے والی تربیت سے متعلق پریذنٹیشن دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2016ء کیلئے تربیتی پلان سے متعلق بھی آگاہ کیا اور کہا کہ رواں سال کے دوران نیب تفتیشی افسران کو 11 اور نیب پراسیکیوٹرز کیلئے 2 ریفریشر کورسز اور تربیت کنندگان کیلئے تربیتی کورسز مرتب کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسران، پراسیکیوٹرز کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے 6 قلیل المدت کورسز کے علاوہ تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کیلئے آئی ٹی کے قلیل المدت کورسز تیار کئے گئے ہیں جس کے ذریعہ نیب افسران کو نئے تشکیل شدہ مانیٹرنگ اور ای ویلیوایشن سسٹم (ایم ای ایس) سے روشناس کرایا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس اور اقوام متحدہ کے ادارہ ڈرگز اینڈ کرائم (یو این او ڈی سی) اور سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، پاکستان مین پاور انسٹیٹیوٹ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس، نیشنل پولیس اکیڈمی اور ایف آئی اے اکیڈمی، کامسیٹس اور پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوشن (بی بی ایم آئی) اسلام آباد جیسے اداروں کی معاونت بھی وائٹ کالر کرائم سمیت مختلف شعبوں میں تربیتی ضروریات پورا کرنے کیلئے حاصل کی جا رہی ہیں۔

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ افسران، عملہ اور پراسیکیوٹرز کی تربیت کو نیب اولین ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت ایک مسلسل عمل ہے جو استعداد کار میں اضافہ کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت ایک آلہ ہے جس کے ذریعہ انسانی صلاحیتوں کو عملی اور تعمیری کوششوں کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی اور بدعنوان عوامل کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے اور مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے، اس اختیار کو موثر طورپر بروئے کار لانے کیلئے نیب کے انسانی وسائل کی پیشہ وارانہ قابلیتوں کو متواتر ترقی دی جا رہی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب افرادی قوت کے معیار کی بہتری کیلئے تربیت کو مرکزی حیثیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تفتیشی افسران کیلئے مالی معاملات اور قوانین اور جدید فرانزک سوالات اور فنگر پرنٹ کے تجزیوں کیلئے درکار معیاری سلیبسں اور ریفریشر کورسز مرتب کئے گئے ہیں جس سے نیب ادارہ کو ایس او پیز، قوانین اور قواعد کے معیاری نفاذ کے حصول میں مدد ملے گی۔

ترجیحی پروگراموں کے کارکردگی کے مقاصد کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل کی ضروریات میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آسٹریلین فیڈرل پولیس، یو این او ڈی سی اور یو ایس ایڈ جیسے عطیہ دہندہ اداروں کے ساتھ جدید آلات کی فراہمی کیلئے رابطہ رکھیں تاکہ جدید خطوط اور سہولیات سے آراستہ تفتیشی افسران، پراسیکیوٹرز تیار ہو سکیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب اپنی ٹریننگ اکیڈمی کے قیام کا منصوبہ رکھتا ہے جو مستقبل کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز میں قائم کی جائے گی جو جدید تکنیک اور ٹیکنالوجی سے جدید خطوط پر استوار ہو گی۔ نیب راولپنڈی میں ڈیجیٹل فرانزک سائنس لیب قائم ہو چکی ہے جو جدید ترین فرانزک سوالیہ دستاویزات، فنگر پرنٹس کے تجزیہ کی سہولیات سے آراستہ ہے تاکہ تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کو ان سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیسز کی تحقیقات میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے 110 تفتیشی افسران کو سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں تربیت دی جا رہی ہے جس کیلئے جدید خطوط اور جدید سلیبس سے آراستہ کورسز کی تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے نیب ہیڈکوارٹرز اور علاقائی بیوروز میں تفتیشی افسران کی سہولت کیلئے لائبریاں قائم کی جا رہی ہیں۔ نیب ہیڈکوارٹرز لائبریری، 30 ہزار سے زائد الیکٹرانکس کتب، جرائد، سالانہ اور ماہانہ رپورٹس سے آراستہ ہے۔ نیب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی لائبریری تک رسائی کا منصوبہ رکھتا ہے جو نیب افسران اور عملہ کو متعلقہ معلومات کے حصول میں فائدہ مند ہو گی۔

متعلقہ عنوان :