نئے صوبوں کے قیام سے پاکستان کمزور نہیں بلکہ مضبوط و مستحکم ہو گا ،ملک میں جاگیردارانہ نظام کے سبب تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تقدیر کے فیصلے موروثی سیاستدان کر رہے ہیں
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی، خالد اعوان کا ضلعی عہدیداران کے اجلاس میں اظہار خیال
ہفتہ 23 جنوری 2016 22:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے پاکستان کمزور نہیں بلکہ مضبوط و مستحکم ہو گا کیونکہ کسی بھی ملک کی آبادی بڑھنے پر نئے یونٹ بنائے جاتے ہیں تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بہتر انداز سے چلایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ایڈہاک کمیٹی سینٹرل پنجاب، ضلع ننکانہ صاحب ، ضلع شیخوپورہ ، ضلع نارروال اور ضلع قصور کی کمیٹیوں کے عہدیداران کے اجلاس میں کیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد اعوان ، رکن کمیٹی مرزا ندیم بیگ و اراکین ایڈہاک کمیٹی اور دیگر ضلعی عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔(جاری ہے)
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ غریب و متوسط طبقے کے عوام متحد ہو کر اس ظالم سماج اور کرپٹ سسٹم کو شکست دینے اور پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔
اس موقع پر خالد اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاگیردارانہ نظام کے سبب تعلیم یافتہ اور با شعور نوجوانوں ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں نہیں جا سکتے اور انکی تقدیر کے فیصلے موروثی سیاستدان کرتے ہیں لیکن ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس کے لیڈر نے نہ صرف خود کبھی انتخابات میں حصہ نہ لیا اور نہ ہی کبھی اپنے بھائی ، بھتیجے ، بھانجے یا خاندان کے کسی فرد کو الیکشن میں کھڑا کیا۔ اس موقع پر لاہور سمیت دیگر اضلاع میں تنظیمی و تحریکی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.