بھارت بھی پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے جانے والے طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی تعریف کرنے پر مجبور

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 22:20

بھارت بھی پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے جانے والے طیارے جے ایف ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) بھارت بھی پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے جانے والے طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے جانے والے طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

جے ایف 17 کو خریدنے کیلئے کئی ممالک کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اب اس طیارے کے حوالے سے بھارت بھی اعتراف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی دفاعی تجزیہ نگار ایلن وارنز کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ان سے ایک ملاقات کے دوران بھارتی فضائیہ کے ایک سینئیر افسر کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ جس تیزی اور مہارت سے پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر بنایا ہے وہ اس سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :