راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے بائیں گھٹنے کا آپریشن

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 22:20

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے بائیں گھٹنے کا آپریشن
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے بائیں گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے بائیں گھٹنے کا آپریشن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کا بائیں گھٹنے کا ایک حصہ تمام گھٹنے کو خراب کر رہا ہے۔ میرے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ میں نے کئی برس تک اتنی خراب حالت والے گھٹنے کیساتھ کس طرح کرکٹ کھیلی ہے۔ شعیب اختر کے مداحوں کی جانب سے ان کے جلد صحتیاب ہونے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔