باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی گرفتاری فوج کی اہم کامیابی ہے

سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخار ی کابیان

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخار ی نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ آوروں کے سہولت کاروں اور مددگاروں کی گرفتاری کو سول آرمڈ فورسز کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے۔ دہشت گردانہ سوچ کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ شہدا اور زخمیوں کے لواحقین پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیوں کاصلہ چاہتے ہیں۔بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے اور ان کے مددگاروں، سہولت کاروں اور سرپرستوں کے خلاف قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ نئیر بخاری نے کہا کہ قومی اتحاد کی وجہ سے سرزمین پاک دہشت گردوں کے لیے تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ بیرونی مداخلت کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور آئین پاکستان کے تحت سخت اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔