سوات، مالا کنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 11:30

سوات، مالا کنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24جنوری۔2016ء)سوات، مالا کنڈ اور گردونواح میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات، مالا کنڈ اور گردونواح میں علی الصبح آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ شدید سردی میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے اور گہرائی 80 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔