پشاور کے پھندو چوک کے قریب دھماکا، کئی افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 11:30

پشاور کے پھندو چوک کے قریب دھماکا، کئی افراد زخمی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24جنوری۔2016ء)پھندو چوک میں گاڑی کے قریب دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو چوک کے قریب علاقے کی معروف مذہبی شخصیت قاری صلاح الدین کی گاrی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہاں موجود کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضاکار پہنچ گئے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم شدید دھند کی وجہ سے امدادی کارروائیوں اور سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔