کترینہ کیف سلمان خان کیساتھ فلم’’فتور‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

رنبیر کپور سے بریک اپ کی ایک وجہ کترینہ کا سلمان کے شو میں جانے کا فیصلہ بھی بتایا گیا تھا

اتوار 24 جنوری 2016 12:15

کترینہ کیف سلمان خان کیساتھ فلم’’فتور‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) بھارت کے مقبول رئیلٹی شو’’بگ باس‘ (سیزن 9) کی آخری قسط ’گرینڈ فنالے‘ میں شو کے میزبان سلمان خان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف بھی اپنی آنے والی فلم ’فتور‘ کی تشہیر کے لیے شریک ہوں گی-انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف، رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد اس شو میں اداکار ادتیہ روئے کپور کے ہمراہ اپنی فلم کو پروموٹ کریں گی جس کے ساتھ ساتھ وہ شو میں رقص کرتی بھی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور سے بریک اپ کی ایک وجہ کترینہ کا سلمان کے شو میں جانے کا فیصلہ بھی بتایا گیا تھا۔سلمان خان اور کترینہ کیف ماضی میں اپنے رشتے کے باعث میڈیا میں خبروں کی زینت رہے تاہم دونوں کے درمیان کچھ وجوہات کے باعث علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد دونوں اداکار ایک ساتھ اسکرین پر نظر نہیں آئے۔بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے بھی اپنی فلم ’دل والے‘ کی تشہیر کے لیے پہلی بار ’’بگ باس‘‘ (سیزن 9) میں شرکت کی تھی جو اس سیزن کی سب سے مقبول قسط مانی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :