دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے کو تیار

دپیکا پڈوکون کو ہالی ووڈ کے معروف اداکار ون ڈیزل کی آنے والی فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں کاسٹ کرلیا گیا

اتوار 24 جنوری 2016 12:17

دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے کو تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) اپنے کامیاب بولی وڈ کیرئیر کے بعد اداکارہ دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے کو تیار ہیں۔دپیکا پڈوکون کو ہالی ووڈ کے معروف اداکار ون ڈیزل کی آنے والی فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس میں دپیکا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم فئیر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر میں آنے والے اس نئے راستے کے لیے کافی نروس تھیں تاہم انہیں خود پر فخر بھی ہے۔دپیکا کے مطابق ’مجھے اس بات پر بے حد فخر ہے کہ میں اس فلم میں اپنی قومیت کے باعث کاسٹ کی گئی ہوں، مجھے امید ہے میں اس فلم میں اچھی اداکاری کروں اور لوگ اسے سنیما میں جا کر دیکھیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ فلم میں کاسٹ ہونے کا اعلان گزشتہ ماہ ون ڈیزل کے ساتھ ایک تصویر کے ذریعے کیا تھا۔

جس کے بعد اداکار اکشے کمار نے ان کی تصویر کا ساتھی اداکار ابھیشیک بچن اور ریتیش دیشمکھ کے ساتھ کافی مذاق بنایا۔واضح رہے کہ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ ہولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ’’ٹرپل ایکس‘‘ کا تیسرا حصہ ہے جس میں دپیکا کے ہمراہ ون ڈیزل، روبی روز اور جیٹ لی اہم کردار میں نظر آئیں گے-

متعلقہ عنوان :