فلم انڈسٹری کو بحران کی صورتحال سے نکالنے کیلئے فلمیں بنانے کا تسلسل جاری رہنا چاہیے ‘ سید نور

موجودہ حالات میں جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں انہیں سراہا جانا چاہیے تاکہ وہ مزید جذبے سے کام کر یں

اتوار 24 جنوری 2016 12:42

فلم انڈسٹری کو بحران کی صورتحال سے نکالنے کیلئے فلمیں بنانے کا تسلسل ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو بحران کی صورتحال سے نکالنے کیلئے فلمیں بنانے کا تسلسل جاری رہنا چاہیے ، پہلے فلمیں نہیں بن رہی تھیں تو تنقید کی جاتی تھی آج اگر کچھ لوگوں نے ہمت کر لی ہے تو کہا جارہا کہ ڈراموں کی طرز پر فلمیں بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ فلم انڈسٹری بحران سے باہر نکل آئی ہے اور موجودہ دور میں بننے والی فلمیں اس کے لئے ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں کامیڈی بھی بہت ضروری ہے اور یہ کوئی آسان کام نہیں ۔ آج تنقید کی جارہی ہے کہ ڈراموں کی طرز پر فلمیں بن رہی ہیں جو درست نہیں۔ سید نور نے کہا کہ جو لوگ موجودہ حالات میں بھی فلمیں بنا رہے ہیں انہیں سراہا جانا چاہیے تاکہ وہ مزید جذبے سے کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :