برطانیہ، 33 ملین کی لاٹری،’انعامی ٹکٹ پتلون کی جیب میں دھل گیا

اتوار 24 جنوری 2016 13:28

برطانیہ، 33 ملین کی لاٹری،’انعامی ٹکٹ پتلون کی جیب میں دھل گیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) برطانیہ کے علاقے ووسٹر میں ایک گمنام خاتون نے نیشنل لاٹری کی تین کروڑ 20 لاکھ پاوٴنڈ انعامی رقم جیتنے کا دعویٰ کیا تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس کا انعامی ٹکٹ ایک ایسی پتلون کی جیب میں تھا جو دھل چکی ہے۔

(جاری ہے)

جب وہ یہ ٹکٹ لے کر وارنڈن کے ایک مقامی نیوز ایجنٹ ناتو پٹیل کے پاس آئی تو اس پر موجود نمبر تو انعامی نمبروں سے مطابقت رکھتے تھے تاہم تاریخ اور بار کوڈ کو پڑھنا ممکن نہ تھا۔

برطانیہ میں نیشنل لاٹری منعقد کروانے والے ادارے کیملوٹ نے جمعے کو ہی تصدیق کی تھی کہ جیک پاٹ جیتنے والا ٹکٹ ووسٹر سے ہی خریدا گیا تھا۔ کیملوٹ نے مذکورہ خاتون سے کہا ہے کہ وہ ان سے رابطہ کرے اور 30 دن میں انھیں وہ ٹکٹ فراہم کرے۔جیک پاٹ کی کل انعامی رقم چھ کروڑ 60 لاکھ برطانوی پاوٴنڈ تھی تاہم انعامی نمبروں کے دو ایک ایسے ٹکٹ خریدے جانے کی وجہ سے یہ رقم دو فاتحین میں برابر تقسیم ہونی ہے۔

متعلقہ عنوان :