فلم”گھائل ونس اگین“ 5 فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

اتوار 24 جنوری 2016 13:47

فلم”گھائل ونس اگین“ 5 فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ممبئی۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کی نئی فلم”گھائل ونس اگین“ 5 فروری کوسینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کی ہدایات سنی دیول نے دی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم گزشتہ سال نومبر میں ریلیز ہونے تھی تاہم شوٹنگ مقررہ وقت پر ممکل نہ ہونے کی وجہ سے فلم کی ریلیزکا شیڈول15جنوری مقرر کیا گیا تاہم ایک مرتبہ پھرشیڈول تبدیل کیا گیا جس کے تحت اب فلم 5 فروری کو ریلیز ہو گی ۔فلم میں سنی دیول،اوم پوری اور سوہا علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم 90 کی سپر ہٹ فلم گھائل کا سیکوئل ہے۔