صرف معیاری فلموں کو ہی ترجیح دوں گی، مستقبل میں مختلف کردار میں نظر آؤں گی،کنگنا رناوت

اتوار 24 جنوری 2016 13:51

صرف معیاری فلموں کو ہی ترجیح دوں گی، مستقبل میں مختلف کردار میں نظر ..

ممبئی۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ مداح انسے مزید اچھی فلموں کی توقع کر رہے ہیں اور وہ آنے والے دنوں میں مختلف کرداروں میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شائقین مجھ سے مزید اچھی فلموں کی توقع کر رہے ہیں اور وہ آنے والی فلموں میں بہت سے دلچسپ کرداروں میں نظر آئیں گی۔کنگنا رناوت نے کہا کہ انڈسٹری میں فلموں کے انبار لگے ہیں تاہم وہ صرف معیاری فلموں کو ہی ترجیح دیں گی اور مداحوں کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت اپنی نئی فلم میں رنگون میں نظر آئیں گی۔