انڈر 19 ورلڈکپ وارم اپ میچ، پاکستان نے نیپال کو 110 رنز سے شکست دے دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 14:21

انڈر 19 ورلڈکپ وارم اپ میچ، پاکستان نے نیپال کو 110 رنز سے شکست دے دی

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2016ء)پاکستان نے انڈر 19 ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیپال کو 110 رنز سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے نیپال کیخلاف اپنے وارم اپ میچ میں فتح حاصل کر لی ہے۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ذیشان ملک کے 83 رنز کی بدولت 291 رنز بنائے۔ جواب میں نیپال کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے سیف علی 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کرکے سب سے نمایاں رہے۔