کیلیفورنیا میں دنیا کے اب سے بڑے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی

اتوار 24 جنوری 2016 15:24

کیلیفورنیا میں دنیا کے اب سے بڑے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دیدی ..

نیویارگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء ) کیلیفورنیا میں دنیا کے اب سے بڑے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی ہے جس پر مجموعی طور پر 2.6 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔نیشنل فٹبال لیگ کی فرنچائز ٹیم ریمزکی لاس اینجلس میں واپسی کے ساتھ ہی 80ہزار سے سوا لاکھ تماشائیوں کے گنجائش سٹیڈیم کمپلیکس اور NFLڈزنی کمپلیکس کی تعمیر کی راہ ھموار ہوگئی ہے۔

نیا سٹیڈیم لاس اینجلس سے کچھ میل دور اینگل ووڈ کے مقام پر قائم کیا جائے گا جو 300 ایکڑ پر محیط ھوگا. سٹیڈیم کمپلیکس کی تعمیر پر جو لاگت آئے گی وہ نیوجرسی میں قائم میٹ لائف سٹیڈیم سے ایک بلین ڈالر مالیت(بلحاظ تعمیری اخراجات)زیادہ ہوگی.جسے فی الحال لیگ کے سب سے مہنگے اسٹیڈیم کا درجہ حاصل ہے.اینگلووڈ کے مئیر اور ڈیولپرز چاھتے ھیں کہ نیا سٹیڈیم سپر باوٴل کا سب سے بڑا انٹرٹینمنٹ مرکز ثابت ھو جہاں میوزک موج مستی ھلہ گلہ سب کچھ ہو مختصر یہ کہ عوام کو تفریح کے بھرپور مواقع میسر آئیں۔

(جاری ہے)

نئے سٹیڈیم کا فلوریڈا کے ورلڈ تھیم پارک سے موازنہ کیا جارہا ہے.جسمیں 6 ھزار نشستوں والا ایک پرفارمنس کمپلیکس کی بھی تعمیر کا منصوبہ ہے.1.5 سکوائر فیٹ کا حصہ آفس اور کمرشل 2500 گھر اور 300 کمروں کا ایک عالیشان ھوٹل بھی کمپلیکس کا حصہ ھونگے. اسکے علاوہ 25 ایکڑ ایریا پر ایک پارک بھی منصوبے کا حصہ ہے.ریمز لگ بھگ 50 سال تک لاس اینجلس ایریا میں کھیلتے رہے نیوجرسی کے علاقے سیٹ ردرفورڈ میں میٹ لائف سٹیڈیم دنیا کا مہنگا ترین اسٹیڈیم ھے جو نیویارک کی ٹیموں جائینٹس اور جیٹ کا ھوم گراوٴنڈ ہے جس کا آغاز 2010 میں1.6 بلین ڈالر کی لاگت سے ھوا تھا.ڈلاس کاوٴبوائز اور سان فرانسسکو 49ers دو ایسے سٹیڈیم ھیں جنکی تعمیر پر ایک بلین ڈالر کی لاگت آئی ہے.امریکہ سے باھر مہنگا ترین سٹیڈیم انگلینڈ کا ویمبلے فٹبال سٹیڈیم ہے جس پر ایک بلین ڈالرز سے زیادہ کی لاگت آئی تھی

کیلیفورنیا میں دنیا کے اب سے بڑے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دیدی ..

متعلقہ عنوان :