پانچواں ون ڈے ، وارنر کیلیے اپنا بھاری بھرکم بلا سنبھالنا دشوار ہوگیا

اتوار 24 جنوری 2016 15:27

پانچواں ون ڈے ، وارنر کیلیے اپنا بھاری بھرکم بلا سنبھالنا دشوار ہوگیا

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24جنوری- 2016ء) آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر سے اپنے بھاری بھرکم بیٹ کو سنبھالنا ہی دشوار ہوگیا ۔ پانچویں ون ڈے میں 29 سالہ کینگرو اوپنر جسپریت بمرا کے کمر سے اونچی فل ٹاس کو کھیلنے کی کوشش میں نہ صرف اپنا توازن کھو بیٹھے بلکہ بیٹ بھی ان کے ہاتھوں سے چھوٹ کر اڑتا ہوا سلپ میں گیا ، وہ کابوم بیٹ استعمال کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطمینان کی بات یہ تھی کہ وہاں پر کوئی فیلڈر موجود نہیں تھا ، وارنر نے فوراً دوسرا بیٹ طلب کیا اور سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔