حکومت نے 48 ارب روپے میں ایل این جی خریدی ، وزارت پٹرولیم

توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایل این جی کے 18 جہاز درآمد کئے، اعلی افسر

اتوار 24 جنوری 2016 15:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) وزارت پٹرولیم نے بتایا ہے کہ گیس قلت پر قابو پانے کے لئے ایل این جی کے 18 جہاز درآمد کئے ہیں جن کی مالیت 48 ارب روپے سے زائد بنتی ہے ۔ آن لائن کو وزارت پٹرولیم کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایل این جی کے 18 جہاز درآمد کئے ہیں ہر جہاز میں ایک لاکھ 40 ہزار کیوبک میٹرک ٹن ایل این جی تھی جس کی قیمت 25 ملین امریکی ڈالر فی شپ بتائی گئی ہے ۔

وزارت پٹرولیم کے اس ذمہ دار افسر نے بتایا کہ 18 ایل این جی کے شپ درآمد کرنے کے لئے باقاعدہ ٹینڈر دیئے گئے تھے جن کی تعداد بھی 15 ہے اور اوپن ٹینڈر کے ذریعے حکومت نے یہ ایل این جی درآمد کی ہے ایک سوال کے جواب میں اعلی افسر نے بتایا کہ حکومت نے 48 ارب روپے کے 18 ایل این جی کے جہاز حکومت قطر سے درآمد نہیں کئے ہیں یہ اوپن ٹینڈر تھے جس کو اوپن مارکیٹ سے خریدے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

48 ارب روپے کی ایل این جی گزشتہ چھ ماہ میں پاور سیکٹر کو فروخت کی گئی ہے اور اس کی ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی لمٹیڈ کو سونپی گئی ہے اور قیمت کے بارے میں بھی وضاحت نہیں کی ہے ۔ آن لائن نے اس حوالے سے پی ایس او کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کنفرم کیا کہ ایل این جی درآمد کرنے کی ذمہ داری پی ایس کے پاس ہے اور ہم یہ ذمہ داری قانون کے مطابق پوری کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :