ٹی 20سیریز میں جو ہو گیا سو ہو گیا،اب فارمیٹ بدل رہا ہے،نتائج بھی بدلیں گے، اظہر علی

اتوار 24 جنوری 2016 15:41

ٹی 20سیریز میں جو ہو گیا سو ہو گیا،اب فارمیٹ بدل رہا ہے،نتائج بھی بدلیں ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء)پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جو ہو گیا سو ہو گیا،اب فارمیٹ بدل رہا ہے،نتائج بھی بدلیں گے۔

(جاری ہے)

ویلنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ مثبت کرکٹ کھیلیں،کپتان کہتے ہیں کہ ون ڈے سیریز کے لیے پلان سادہ سا پلان بنایا ہے،اس پر عمل کریں گے۔اظہر علی کا کہنا ہے سب ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیل رہی ہیں،دوسرے سے مقابلے کیلیے ایسا کرنا ہوگا۔