شاہد آفرید ی نے بطور کھلاڑی زیاد ہ ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ذیشان مہتاب اتوار 24 جنوری 2016 15:50
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی نے اس فارمیٹ میں بطور کھلاڑی زیاد ہ میچز ہارنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی شکست 35سالہ آل راؤنڈر کی ٹی ٹونٹی کیریئر کی 35ویں شکست تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں بطور کھلاڑی زیادہ میچز ہارنے کا زمبابوے کے ہیملٹن مساکاڈزا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔
مساکاڈزا اب34شکستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اس فہرست میں زمبابوے ہی کے ایلٹن چگمبھرا 33شکستوں کے ساتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم اور پاکستان کے عمر اکمل 32،32میچز ہار کر تیسرے ،اور پاکستان ہی کے محمد حفیظ 31بار ہارنے والی ٹیم کا حصہ رہ کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.