موٹا ہونے کی وجہ سے اسکول کے دنوں میں میرا مزاق اڑایا جاتا تھا،رنویر سنگھ
اتوار 24 جنوری 2016 16:12
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اسٹار اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کی اسکول کے دنوں میں موٹا ہونے کی وجہ سے اانکا بہت مذاق اڑایا جاتا تھا۔ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا اپنے اسکول ” لرنرز اکیڈمی“ کے سالانہ فنکشن میں شرکت کے دوران کہنا تھا کہ میں اسکول کے میں اتنا شرارتی تھا کہ اسکول ہی میری زندگی تھی ،میں نے یہاں 15 سال پڑھا اور اتنا شرارتی ہونے کے باوجود جب میں یہاں سے پاس آؤٹ ہوا تو میں اسکول کا ہیڈ بوائے تھا “۔
رنویر کا مزید کہنا تھا کہ میں اسکول میں اسٹیج پر پرفارم کرنے والے ایک اسٹار کے طور پر مشہور تھا ۔ رنویر سنگھ اس موقع پر اپنے پرانے اساتذہ سے بھی ملے، انھوں نے اسکول کے طلبہ کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔ رنویر نے کہا کہ انہوں نے اسکول کے اسٹیج ڈراموں اور ڈانس میں حصہ لیا جہاں سے انھیں معلوم ہوا کہ وہ بھی پرفارم کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
رنویر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کے شکر گزار ہیں جنھوں نے انھیں ایک بہتر انسان بنایا۔
رنویر نے اس موقع پر اپنی شرٹ کے نیچے پہنی ہوئی اسکول کی ایک شرٹ بھی دکھائی، جس پر مختلف پیغامات لکھے تھے، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ پیغامات میرے دوستوں اور اساتذہ نے اسکول کے آخری دن لکھے تھے، یہ ایک یادگار ہے اور میں نے اسے بہت سنبھال کر رکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.