پاکستانی فلموں کی کامیابی سے سینما گھروں کی رونقیں لوٹ آئی ہیں،عمر شریف

نئی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد کروں گا،مزاحیہ اداکار

اتوار 24 جنوری 2016 16:12

پاکستانی فلموں کی کامیابی سے سینما گھروں کی رونقیں لوٹ آئی ہیں،عمر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) معروف پاکستانی کامیڈی اداکار عمر شریف نے کہا ہے کہ طویل جدو جہد کے بعد پاکستانی فلموں کو ایک نئی زندگی ملی ہے،یہ فلم بنانے کے لیے ایک اچھا وقت ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی سے رونقیں لوٹ آئی ہیں اور پاکستانی فلموں کو نئی زندگی ملی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت فلم بنانے کے لیے موزو ں ہے اور ان دنوں میں نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہوں ، فلم کی کہانی میں نے خود نے تحریر کی ہے اورہدایت کار بھی ہی ہوں گاجس کا باقاعدہ اعلان جلد کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری کچھ عرصے سے زوال پذیر رہی ہے مگر اب حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں ایسے میں پاکستانی قوم کو بہترین اور معیاری فلمیں دینے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :