ویلنگٹن: شاہین ، کیویز پہلے ون ڈے میں پیر کی صبح آمنے سامنے ہوں گے

اتوار 24 جنوری 2016 16:14

ویلنگٹن: شاہین ، کیویز پہلے ون ڈے میں پیر کی صبح آمنے سامنے ہوں گے

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) کیویز اور شاہینوں کے درمیان پہلا ون ڈے ٹاکرا پیر کی صبح 3 بجے ویلنگٹن میں ہو گا ، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست خوردہ شاہینوں کی ون ڈے سیریز کی بھرپور تیاریاں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے کا میزبان ویلنگٹن کا بیسن ریزرو گراونڈ ہے، بیس سال کے طویل عرصے کے بعد دونوں ٹیمیں اس گراونڈ پر ون ڈے میچ میں آمنے سامنے ہونگی۔

قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی اور کیویز کی کین ولیمسن کریں گے، آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھی اور پاکستان آٹھویں پوزیشن پر ہے، ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 96 ون ڈے میچز میں گرین شرٹس 53 اور بلیک کیپس 40 میں فاتح رہے ۔

متعلقہ عنوان :