اولمپکس گیمز کے دوران زِکا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے منصوبے کا اعلان

مچھر سے پیدا ہونے والی بیماری کے پھیلاوٴ سے برازیل اور بیرون ممالک گہری تشویش پائی جاتی ہے رواں سال ریو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں سے4 ماہ قبل جانچ کا کام شروع ہوگا اور مچھروں کے پیدا ہونے کے ذرائع سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے گا، حکام

اتوار 24 جنوری 2016 16:15

اولمپکس گیمز کے دوران زِکا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے منصوبے کا اعلان

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء)برازیل کے شہر ریو دی جنیرو کے حکام نے اولمپکس گیمز کے دوران زِکا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔مچھر سے پیدا ہونے والی بیماری کے پھیلاوٴ سے برازیل اور بیرون ممالک گہری تشویش پائی جاتی ہے۔زِکا وائرس مچھر کے ذریعے پھیل رہا ہے اور اس کی وجہ سے پیدائش میں بڑے نقائص سامنے آ رہے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ رواں سال ریو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں سے چار ماہ قبل جانچ کا کام شروع ہوگا اور مچھروں کے پیدا ہونے کے ذرائع سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے گا۔اس کے علاوہ اولمپکس کے دوران بھی روزانہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔لیکن کھلاڑیوں کی صحت کو سامنے رکھتے ہوئے وائرس مارنے کے لیے دھونی دینے کا کام صرف مخصوص مقامات پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ گیمز اگست ماہ ایسے وقت ہو رہے ہیں جو خشک اور سرد ہوں گے جس دوران مچھروں کی افزائش نسبتا کم ہی ہوتی ہے اور اس وائرس سے ہونے والے کیسز کم ہی سامنے آتے ہیں۔یہ بیماری سنہ 1940 میں پہلی بار افریقہ میں سامنے آئی تھی اور اب یہ لاطینی امریکہ میں پھیل رہی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس وائرس کا مائکروسیفیلی سے تعلق کے شواہد ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے سروں والے بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ ۔