ڈبلیو ڈبلیو ای کی انڈیا سے معذرت

مارچ 1999 کو کرٹ اینگل نے نائٹ ہیٹ میں اپنا ڈیبیو ایک تنازعے کے ساتھ اس وقت کیا جب انہوں نے انڈین ترنگے کو ناک پونچھنے کے لیے استعمال کیا

اتوار 24 جنوری 2016 16:17

ڈبلیو ڈبلیو ای کی انڈیا سے معذرت

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) 17 سال پہلے سات مارچ 1999 کو کرٹ اینگل نے نائٹ ہیٹ میں اپنا ڈیبیو ایک تنازعے کے ساتھ اس وقت کیا جب انہوں نے انڈین ترنگے کو ناک پونچھنے کے لیے استعمال کیا۔کرٹ اینگل نے یہ حرکت ایک انڈین ریسلر ٹائیگر علی سنگھ کے جملے کے بعد کی تھی جب اس نے امریکا کے بارے میں کچھ غلط کہا۔اس وقت تو یہ بات زیادہ اچھلی نہیں اور کسی نے بھی اس پر شور نہیں مچایا۔

تاہم جنوری 2016 میں انڈیا میں لائیو ایونٹ کے ڈبلیو ڈبلیو ای کے اعلان کے بعد 17 سال پرانی بات پر ہنگامہ مچ گیا۔ایک ہندو گروپ آدونیشی ویر سینا نے اس معاملے کو اٹھایا اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ کے خلاف مہم شروع کردی۔ایسا لگتا تھا کہ وہ زخم اب بھی ان کے ذہنوں میں تازہ ہے اور وہ 17 سال سے غصہ اپنے اندر چھپائے بیٹھے تھے۔

(جاری ہے)

تو اس تنازعے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای انٹرنیشنل کے صدر جیراٹ میایر نے رسمی معذرت کی۔

انہوں نے کہا ' یہ معاملہ 17 سال پرانا ہے اور ہم نے دانستہ طور پر ایسا نہیں کیا تھا، ہم اس ملک کا بہت احترام کرتے ہیں اور ہم اس واقعے پر معذرت کرتے ہیں۔ انڈیا ایک قابل احترام ملک ہے اور ہم اس سے معذرت کرتے ہوئے اس بات پر خوش ہیں کہ وہ ایک بار پھر ہمارے لائیو ایونٹس کی میزبانی کررہا ہے'۔ ۔

متعلقہ عنوان :