شدید دھند کے باعث کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ

اتوار 24 جنوری 2016 16:25

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام اباد اور گردو نواح میں شدید دھند کے باعث کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کی رپورٹ کی مطابق ائر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی 6 پروازیں منسوخ اور 20 فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ایئرپورٹ سے جانے والی 19 پروازیں تاخیر کا شکار اور 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ائر پورٹ ذرائع کرمطابق گلگت، کوئٹہ ، دبئی ، ابوظہبی اور شارجہ کی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔ دبئی ،دوحہ ،جدہ ، ابو ظہبی ، لندن، برمنگھم ، مدینہ ،استنبول اور کویت سے اسلام اباد آنے والی فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ دبئی،دوحہ ، ابوظہبی ، ریاض ، کویت ،استنبول ، برمنگھم ،پیرس، کراچی ، دمام اور مانچسٹر جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :