معاشی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے مجموعی قومی پیداوار کی شرح 7.5 فیصد تک بڑھانے کی ضرورت ہے،تنویر احمد صوفی

اتوار 24 جنوری 2016 16:28

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن (پیاف) کے قائم مقام چیئرمین تنویر احمد صوفی نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کوبہتر بنانے کیلئے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کو 7.

(جاری ہے)

5فیصد کی شرح سے ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ معاشی خوشحالی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ۔

پیاف کے قائم مقام چیئرمین تنویر احمد صوفی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک کی جاب مارکیٹ کی آبادی کی شرح سالانہ 3فیصد تک بڑھ رہی ہے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے جی ڈی پی میں سالانہ 7.5فیصد کا اضافہ کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ معاشی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ۔