ایران کے ساتھ گیس پا ئپ لا ئن کا منصوبہ بھی پا یہ تکمیل کو پہنچے گا‘آئندہ دوسالوں میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا جب تک سہولت کار جیسے گندے لو گ موجود ہیں دہشت گردی جڑ سے ختم نہیں ہو گی

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 24 جنوری 2016 16:36

لاہور/شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہے آئندہ دوسالوں میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا اور ایران کے ساتھ گیس پا ئپ لا ئن کا منصوبہ بھی پا یہ تکمیل کو پہنچے گا سانحہ چار سدہ قومی المیہ ہے دہشتگرد افغانستان سے آئے اور حملہ بھی وہاں سے کنٹرول ہو ا جب تک سہولت کار جیسے گندے لو گ موجود ہیں دہشت گردی جڑ سے ختم نہیں ہو گی کیو نکہ سہولت کار خود بڑے دہشت گرد ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ان کے سہولت کاروں پر کڑی نظر رکھنا ہو گی‘ورلڈ اکنامک کی رپورٹ میں پا کستان کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہو ئی اقتصادی ترقی کو سراہا گیا ہے آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے با لکل مختلف ہے ملکی تا ریخ میں پہلی بار اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو ئی ہے اقتصادی ترقی اور سیاسی استحکام کے ساتھ پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ نو احی آبادی جھامکے میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں کہا کہ دہشت گردی کا نسور نہ صرف پا کستان بلکہ پوری دنیا میں موجود ہے امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک بھی اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں پا کستان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹ لا ئن کا کردار ادا کررہا ہے دہشت گردی کے خلاف پا کستان نے لا زوال قربا نیا ں دیں ہیں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہماری کو ششوں کی پو ری دنیا معترف ہے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہاکہ پا ک چین اقتصادی را ہداری منصوبہ خدا کا پا کستانی قوم کو تحفہ اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی انتھک محنت کا ثمر ہے اس منصوبے کو کا لا با غ ڈیم نہیں بننے دیں گے وزیر اعظم نے صوبا ئی حکومتوں کے تحفظات دور کر دیئے ہیں اب اس پر سیاست کر نا منا سب نہیں ملک کے وسیع تر مفاد میں اپوزیشن جما عتیں قومی منصوبو ں کی تکمیل میں حکومت کا ساتھ دیں ۔