حکو مت کا پنجاب کے15سے زائد اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف رواں ہفتے آپر یشن شروع کر نیکا فیصلہ

انٹیلی جنس اداروں نے بعض اضلاع میں دہشت گرددوں اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کے حوالے سے حکومت کو معلومات فراہم کر دی ‘ذرائع

اتوار 24 جنوری 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) حکو مت پنجاب کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت جنوبی پنجاب کے15سے زائد اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن شروع کر نیکا فیصلہ ‘ ضرورت پڑ نے پر افواج پاکستان اور رینجرز کی مدد بھی حاصل کی جائیگی جبکہ انٹیلی جنس اداروں نے بعض اضلاع میں دہشت گرددوں اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کے حوالے سے حکومت کو معلومات فراہم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی سخت ہدایات کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے جنوبی پنجاب کے پندرہ اضلاع میں انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے فراہمی کی جانیوالی معلومات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس غیر اعلانیہ آپر یشن کا باقاعدہ آغازرواں ہفتے ہوگا اور ضرورت پڑ نے پر ضرورت پڑ نے پر افواج پاکستان اور رینجرز کی مدد بھی حاصل کی جائیگی اور آخری دہشت گردی اور کالعدم تنظیم کی کار ندے کی موجودگی تک آپر یشن جاری رہیگا اور حوالے سے پو لیس کے ضلعی آفیسربھی حکمت عملی کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :