کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والے مسافر کے جسم سے چپکے 105 موبائل فون برآمدکرلئے

اتوار 24 جنوری 2016 16:40

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والے مسافر کے جسم سے چپکے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والے مسافر کے جسم سے چپکے 105 موبائل فون برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

اتوار کو محمد علی نامی مسافرغیر ملکی پرواز سے دبئی سے کراچی آرہا تھا چیکنگ کاؤنٹر پر شک کی بنا پر چیکنگ کی گئی تو اس کے جسم سے چپکے ہوئے15لاکھ روپے مالیت کے 105 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے۔ کسٹم حکام نے موبائل فون قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :