سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ رکن قومی اسمبلی محفوظ رہے

اتوار 24 جنوری 2016 16:42

سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے کھارا در میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ رکن قومی اسمبلی محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو جاوید ناگوری نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی کے علاقے کھارادر میں نامعلوم افراد نے ان کی گاری پر فائرنگ کی ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس حملے کا باقاعدہ مقدمہ درج کرائیں گے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق کھارادر میں موٹرسائیکل سوارڈاکو ڈکیتی کی کوشش کررہے تھے لیکن علاقے میں سیکیورٹی دیکھ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم ان کا نشانہ جاوید ناگوری نہیں تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جاوید ناگوری پر حملہ ہوچکا ہے جس میں ان کے بھائی اکبر ناگوری جاں بحق ہوگئے تھے۔