سعودی عرب میں رئیلٹی شومیں امیدوار کو نکالے جانے پر نئی نویلی سعودی دلہن کو شوہر نے طلاق دیدی

اتوار 24 جنوری 2016 16:43

سعودی عرب میں رئیلٹی شومیں امیدوار کو نکالے جانے پر نئی نویلی سعودی ..

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) سعودی عرب میں ایک رئیلٹی شومیں امیدوار کو نکالے جانے پر نئی نویلی سعودی دلہن کو شوہر نے طلاق دیدی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک امیدوار کو رئیلٹی شو سے نکال دیا گیا جس پر خاتون گھر میں مایوسی کی حالت میں آنسو بہا رہی تھی اس دوران شوہر گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ خاتون مایوس ہے اور اس کے آنسو بہہ رہے ہیں اس کے پوچھنے پر خاتون نے جواب دیاکہ پرائیویٹ ٹی وی چینل کے رئیلٹی شو’اپنے اثاثے بڑھائیں‘ سے ایک امیدوار کے نکالے جانے پر وہ دلبرداشتہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس جواب پر شوہر غصے میں آگیا اور اپنی اہلیہ پر واضح کیاکہ’امیدوار شوسے باہر ہوگیا اور آپ اس گھر سے‘،میڈیارپورٹس کے مطابق شوہر نے سوچا کہ ایک اورشخص کے لیے اس کی اہلیہ کے آنسوؤں کا مطلب ہے کہ وہ اس کی(اپنے شوہرکی) تعریف یا تائید نہیں کرتی۔یہ خبرسامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑاہوگیا اور صارفین کاکہناتھاکہ خاوند نے جلدبازی میں فیصلہ کیا ، اس کا فیصلہ مختلف ہوناچاہیے تھا۔ ایک صارف نے لکھاکہ وہ جانتاہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتی ہیں اور اسے سادہ طریقے سے ٹی وی چینل تبدیل کرکے معاملے کو حل کرلیناچاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :