(ن) لیگ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپر یشن سے گریز کر رہی ہے ‘نیشنل ایکشن پلان میں کوئی او ر نہیں (ن) لیگ رکاوٹ بن رہی ہے ‘پیپلزپارٹی کا جیلوں میں جانیکا کوئی خوف نہیں مگر احتساب کے نام پر انتقامی سیاست نہیں ہونی چاہیے ‘آصف علی زرداری پر کوئی پابندی نہیں وہ ڈاکٹرز کے اجازت کے بعد پاکستان آکر سیاست کر یں گے، پاکستان پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ کا انٹرو یو

اتوار 24 جنوری 2016 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپر یشن سے گریز کر رہی ہے ‘نیشنل ایکشن پلان میں کوئی او ر نہیں (ن) لیگ رکاوٹ بن رہی ہے ‘پیپلزپارٹی کا جیلوں میں جانیکا کوئی خوف نہیں مگر احتساب کے نام پر انتقامی سیاست نہیں ہونی چاہیے ‘آصف علی زرداری پر کوئی پابندی نہیں وہ ڈاکٹرز کے اجازت کے بعد پاکستان آکر سیاست کر یں گے ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو پیپلزپارٹی کا نام ہی پسند نہیں اور منفی پر وپگنڈے کر کے ہمیں بدنام کر نے کی کوشش کرتے ہیں پیپلزپارٹی کے دور میں کر پشن کی باتیں کر نیوالوں کو آج (ن) لیگ کے دور میں ہونیوالی کر پشن اور لو ٹ مار کیوں نظر نہیں آتی ؟ہمیں تو حکومت کر نے دینے کی بجائے ازخود نوٹس کے چکروں میں الجھایا گیا مگر آج کر پشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے مگر حکمرانوں کو کوئی پوچھنے والانہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سے کیوں گریز کرتی ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اس لیے ہم کہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملد درآمد میں کوئی او ر نہیں (ن) لیگ رکاوٹ بن رہی ہے اگر ملک میں امن قائم کر نا ہے تو دہشت گردکے خلاف بلا تفر یق کا روائیاں ہونی چاہیے ۔