وفاقی وزارت صحت کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

اتوار 24 جنوری 2016 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) وفاقی وزارت صحت کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ویرو شنکر نام کے ایک ہیکر نے وفاقی وزارت صحت کی ویب سائٹ ہیک کرلی ہے اور اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ 19 جنوری کو یاد رکھا جائے گااور ہم اپنے دشمن کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے پشاور تکلیف میں ہے ہم انہیں بھول گئے ہیں اگر ہماری حکومت ان سے بدلہ نہیں لے گی تو انشااللہ ہم خود بدلہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ہیکر کی طرف سے ویب سائٹ پر گانے بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں جن میں شہداکو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 19 جنوری کو چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :