پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد سیاسی دکانداری چمکانے کا ذریعہ ہے ‘قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی اپنا عہدہ بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ انکی پارٹی کے او ر اراکین بھی اس عہدے کے خواہش مند ہے ‘عوام نے بلدیاتی انتخابات میں (ق) لیگ ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف کو مسترد کر دیا ہے انکو اب اپنے مستقبل کی فکر کر نی چاہیے ‘پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر پہلے بھی مکمل عمل ہو رہا ہے اور آئندہ بھی مکمل عمل ہوگا ‘دہشت گردوں کیخلاف پنجاب سمیت پورے ملک میں کوئی جگہ نہیں انکا خاتمہ یقینی ہو چکا ہے،صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان کا انٹر ویو
اتوار 24 جنوری 2016 18:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد سیاسی دکانداری چمکانے کا ذریعہ ہے ‘قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی اپنا عہدہ بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ انکی پارٹی کے او ر اراکین بھی اس عہدے کے خواہش مند ہے ‘عوام نے بلدیاتی انتخابات میں (ق) لیگ ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف کو مسترد کر دیا ہے انکو اب اپنے مستقبل کی فکر کر نی چاہیے ‘پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر پہلے بھی مکمل عمل ہو رہا ہے اور آئندہ بھی مکمل عمل ہوگا ‘دہشت گردوں کیخلاف پنجاب سمیت پورے ملک میں کوئی جگہ نہیں انکا خاتمہ یقینی ہو چکا ہے۔
اپنے ایک انٹر ویو کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کو اپوزیشن جماعتوں کے چار نکاتی اتحاد سے کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں وہ خود کو سیاسی طور پر زندگی رکھنے کیلئے سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں اپوزیشن کے پاس مسائل کے حل کیلئے کوئی تجویز نہیں صرف شور مچانا انکی پا لیسی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہ عام انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام (ن) لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی پا لیسی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے امیدواروں کو کا میاب کیا ہے اور اب پنجاب میں تحر یک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا مستقبل زیر و ہے انکو چاہیے کہ دہ احتجاج اور شور مچانے کی سیاست کی بجائے اپنی خامیوں کو دور کر یں اور آئندہ عام انتخابات پر توجہ دیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.