دہشتگردی ایک ادارے کے کام سے ختم نہیں ہو گی،عاصم باجوہ
فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 20:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2016ء)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کے لئے پورے معاشرے اوراداروں کومل کرکام کرنا ہوگایہ کسی ایک ادارے کے کام سے ختم نہیں ہوگا۔ پشاورمیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں باچا خان یونی ورسٹی حملے کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت اور ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔
اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کی نشاندہی کےلئے آنکھیں کھلی رکھیں اوراردگرد کے بارے میں آگاہ رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے مقاصد کو شکست دینی ہے اورانہیں کامیاب نہیں ہونے دینا۔(جاری ہے)
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے 2016 کو دہشت گردی کے خاتمے کا سال قراردینے کے بارے میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اس کام کے لئے پرعزم ہیں۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جبکہ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے کام جاری ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ جب کوئی حملہ ہوتا ہے توکمزوریوں کی نشاندہی بھی ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں نے ایسے بہت سارے حملوں کو ناکام بھی بنایا ہے جن میں ایک حملہ تواسی علاقے میں کیا جانا تھا۔مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.