راحیل شر یف شر یف جر نیل ہیں وہ توسیع لیں گے اور نہ نوازشر یف دیں گے‘چوہدری نثار ‘خواجہ آصف اور سینیٹر اسحا ق ڈار کے در میان ”بول چال “بند ہونے باعث حکومت مسائل کا شکار ہے ‘وزیر اعظم کو ملک سے زیادہ غیر ملکی دوروں پر توجہ دے رہے ہیں ‘حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد کیلئے پیسے دینے کو تیار نہیں ہو تی ‘حکومت ہر روز نئے جھوٹ بول رہے ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کا انٹر ویو

اتوار 24 جنوری 2016 20:38

راحیل شر یف شر یف جر نیل ہیں وہ توسیع لیں گے اور نہ نوازشر یف دیں گے‘چوہدری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جنر ل راحیل شر یف بہت شر یف جر نیل ہیں وہ توسیع لیں گے اور نہ ہی وزیر اعظم نوازشر یف ان کو توسیع دیں گے ‘فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کوپیغام دیا وہ سچ بولیں مستعفی نہ ہوں‘حکومت خود مسائل کا شکار ہے کیونکہ چوہدری نثار علی خان ‘خواجہ محمد آصف اور سینیٹر اسحا ق ڈار کے در میان ”بول چال “بند ہیں ‘وزیر اعظم نوازشر یف کو ملک سے زیادہ غیر ملکی دوروں پر توجہ دے رہے ہیں ‘حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد کیلئے پیسے دینے کو تیار نہیں ہو تی ‘حکومت ہر روز نئے جھوٹ بول رہے ہیں ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے میں نے اپنے دوست چوہدری نثار علی خان کو ہمیشہ مفید مشورہ دیا ہے اور وہ بھی ہمیشہ وزیر اعظم نوازشر یف کو مفید مشورے ہی دیتے ہیں اور میں نے چوہدری نثار علی خان کو پیغام دیا ہے وہ کسی بھی صورت حکومت یا پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ نہ دیں بلکہ سچ بات کر یں انکی عزت میں مزید اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کیلئے صرف پنجاب اہم ہے جسکی وجہ سے پنجاب کے خلاف دیگر صوبوں کے تحفظات بنگال جیسے ہو رہے ہیں مگر حکمران ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد کیلئے اداروں کو پیسے دینے کی بجائے میٹرو ٹر ین چلانے پر توجہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خارجہ پالیسی نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ نوازشر یف اور شہباز شر یف کی صورت میں ”ڈیڑھ مین “شو چل رہا ہے ۔