Live Updates

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کے بچے باریاں لینے کیلئے تیار ہورہے ہیں ‘حکمرانوں کی تو جہ صرف ”پیسہ “بنانے پر مر کوز ہے اسکے علاوہ انکے پاس کوئی ویژ ن نہیں ‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے جیسے مسائل ملک ترقی میں رکاوٹ ہیں ‘(ن) لیگ صرف پنجاب کو پاکستا ن سمجھتی ہے جو ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ‘میرٹ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی جیسی جماعتیں اس لئے احتساب اور جوابدہی کا نظام اپنے اندر نہیں لے کر آئیں کیونکہ یہ خاندانی جماعتیں بن چکی ہیں‘ موجودہ حکمرانوں کے اقتدار میںآ نے سے کر پشن ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور لوڈشیڈ نگ میں کمی کی بجائے مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے ‘26 اپریل کو پارٹی کی 20ویں سالگرہ سے قبل ممبر شپ مہم اور انٹرا پارٹی الیکشن کے تمام مراحل طے کرلئے جائیں گے،تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا انٹر ویو

اتوار 24 جنوری 2016 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کے بچے باریاں لینے کے لیے تیار ہورہے ہیں ‘حکمرانوں کی تو جہ صرف ”پیسہ “بنانے پر مر کوز ہے اسکے علاوہ انکے پاس کوئی ویژ ن نہیں ‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے جیسے مسائل ملک ترقی میں رکاوٹ ہیں ‘(ن) لیگ صرف پنجاب کو پاکستا ن سمجھتی ہے جو ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ‘میرٹ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی جیسی جماعتیں اس لئے احتساب اور جوابدہی کا نظام اپنے اندر نہیں لے کر آئیں کیونکہ یہ خاندانی جماعتیں بن چکی ہیں‘موجودہ حکمرانوں کے اقتدار میںآ نے سے کر پشن ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور لوڈشیڈ نگ میں کمی کی بجائے مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے ‘26 اپریل کو پارٹی کی 20 ویں سالگرہ سے قبل ممبر شپ مہم اور انٹرا پارٹی الیکشن کے تمام مراحل طے کرلئے جائیں گے‘پاکستان کی تاریخ میں صرف تحر یک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی فیملی پارٹیاں بن چکی ہیں جہاں پارٹی کے سربراہ بادشاہ بن کے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن جمہوری کلچر صرف تحریک انصاف میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن معاشروں میں میرٹ نہیں ہوتا ان میں گورننس بھی نہیں ہوتی اب ہم موبائل فون کا طریقہ بھی اختیار کریں گے مجھے یقین ہے کہ آئندہ دنیا بھر میں موبائل فون کے ذریعے ہی الیکشن ہوا کریں گے۔

۔ انہوں نے کہا کہ 25 اپریل سے قبل پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے‘ مغربی ملکوں نے بہترین جمہوریت کی وجہ سے ہمیں پیچھے چھوڑ دیا کیونکہ اکثر مسلمان دنیا میں بادشاہت اور آمریت ہے صرف نام کی جمہوریتیں ہیں‘میرٹ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔ ہماری بڑی سیاسی جماعتیں اس لئے احتساب اور جوابدہی کا نظام اپنے اندر نہیں لے کر آئیں ان کے بچے باریاں لینے کے لیے تیار ہورہے ہیں اسی لئے پیپلزپارٹی جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ نچلی سطح کی وفاقی پارٹی تھی چھوٹی سی پارٹی رہ گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات