چارسدہ ، باچا خان یونیورسٹی میں(کل) سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی،سانحہ چارسدہ میں شہید ہونے والوں کے لیے یو نیورسٹی میں قرآ ن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں طلبا بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، طلبا دو بارہ یونیورسٹی آکردہشت گردوں کی سوچ کو شکست دیں گے،وائس چانسلر

اتوار 24 جنوری 2016 20:58

چارسدہ ، باچا خان یونیورسٹی میں(کل) سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) چارسدہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی باچا خان یونیورسٹی میں(کل) پیرسے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق باچا خان نیورسٹی میں (کل) سے باقاعدہ دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی اور طلبا یونیورسٹی میں آکر دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ(کل) سانحہ چارسدہ میں شہید ہونے والوں کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں طلبا بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ(کل) یونیورسٹی کے طلبا تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر دو بارہ یونیورسٹی آئیں گے اور دہشت گردوں کی سوچ کو شکست دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد وں نے سانحہ چارسدہ میں تعلیم پر بھی حملہ کیا ،طلبا تعلیم کے حصول کے لیے یونیورسٹی آکراپنے پختہ عزم کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ 20جنوری کو چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی میں چار دہشت گردوں نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں 20افراد شہید ہوئے ،پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔