چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے5نئے ججز کی تعیناتی کیلئے دیگر ججز صاحبان سے مشاورت شروع کر دی ،نئے ججز کیلئے عاصم حفیظ ‘ شاہد اکرم صدیقی ‘تفضل رضوی ‘شاہ زیب مسعود ‘شکیل الر حمن خان اور جمال احمد سمیت دیگر کے ناموں پر غور کیا جا رہاہے ‘ذرائع

اتوار 24 جنوری 2016 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے5نئے ججز کی تعیناتی کیلئے دیگر ججز صاحبان سے مشاورت شروع کر دی جبکہ نئے ججزکیلئے عاصم حفیظ اور شاہد اکرم صدیقی سمیت دیگر کے نامو پر غور کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الحسن نے لاہور میں ججز کی5خالی نشستوں پر ججز کی تعیناتی کیلئے لاہور ہا ئیکورٹ کے دیگر ججز صاحبان سے مشاورت شروع کر دی جسکے بعد نئے ججز کیلئے وکلاء کے ناموں کو حتمی شکل دی جائیگی جب اس کیلئے عاصم حفیظ ‘ شاہد اکرم صدیقی ‘تفضل رضوی ‘شاہ زیب مسعود ‘شکیل الر حمن خان اور جمال احمد سمیت دیگر کے نامو پر غور کیا جا رہاہے ۔

یادرہے کہ لاہو ر ہائیکورٹ میں ججز کی کل تعداد60ہے مگر 55ججز کام کر رہے ہیں ۔