اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے ہفتے میں ایک دن مقرر کیا جائے،وفاقی محتسب کی دنیا بھر میں 92سفارتی مشنز کو ہدایت

اتوار 24 جنوری 2016 21:57

اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے ہفتے میں ایک دن مقرر کیا جائے،وفاقی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24جنوری۔2016ء) وفاقی محتسب نے دنیا بھر میں 92سفارتی مشنز کو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے ہفتے میں ایک دن مقررکرنیکی ہدایت کردی۔اس سلسلے میں سینئر ایڈ وائزر ورجسٹرار اور گریونس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسن احمد کھوکھر نے باضابطہ طور پر پاکستانی دفتر خارجہ کو ایک خط کے زریعے آگاہ کر دیا ہے ۔

دفتر خارجہ کو خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کی بھی یقین دہانی کرا ئیں کہ92سفارتی مشنز میں تعینات تمام فوکل پرسنز اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تندہی سے سر گرم ہیں۔اسکے علاوہ ہر ملک میں تعینات پاکستانی سفیر کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں ماہانہ کارکردگی اور ویلفیر رپورٹس جمع کرانے کا بھی پابند بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری ایک بیان کے مطابق گریونس کمشنر نے تمام 92پاکستانی سفیروں کو فوکل پرسنز سے متعلق تمام معلومات اور انکے ٹیلی فون ، موبائیل نمبرز اور ای میل متعلقہ ویب سائٹس پر جاری کرنیکی بھی ہدایت کی ہے۔

اسکے علاوہ پاکستان کے تمام بین الاقوامی ائر پورٹس پر ون ونڈو سہولتوں کے ڈیسک بھی قائم کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ حافظ کھوکھر نے نادرا ،محکمہ پاسپورٹ حکام،پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات انفارمیشن آفیسرز اور کمرشل کو بھی اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی ہدایت کی ہے۔تمام سفیروں کو اوور سیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن اپوائنٹمنٹ سسٹم بھی قائم کرنیکا مشورہ دیا گیا ہے۔اسکے علاوہ محکمہ پاسپورٹ کو ریاض اور مشرقی وسطی کے دیگر ملکوں میں نئے کاونٹر کھولنے ،عملہ بڑھانے اور خواتین کیلئے علیحدہ انتظام کر نیکی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :