ایف ڈبلیو او نے مسافروں کی ٹول سے ٹول موٹر وے انشورنس کا اجراء کر دیا، اسلام آباد لاہور موٹر وے کے تمام مسافر انشورنس شدہ سفر کرسکیں گے

اتوار 24 جنوری 2016 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24جنوری۔2016ء) فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے مسافروں کی سہولت کیلئے پہلی مرتبہ ایک منفرد اقدام کیا ہے جس کے تحت ٹول سے ٹول موٹر وے انشورنس کا اجراء کیا گیا ہے۔ اسلام آباد لاہور موٹر وے ایم 2 کے تمام مسافر انشورنس شدہ سفر کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔ پہلے مرحلہ میں مسافروں اور گاڑیوں کو جزوی نقصان، گاڑی کے مکمل نقصان، حادثہ کے باعث زخمی اور موت کی صورت میں انشورنس کی سہولت دی جائیگی۔

(جاری ہے)

حادثاتی لائف انشورنس آدم جی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے فراہم کی جائے گی جبکہ ایشیاء کیئر اور کریسنٹ سٹار انشورنس بھی ہیلتھ اور گاڑیوں کی انشورنس سروس فراہم کریں گے۔ انشورنس سروس ٹول پلازہ سے انشورنس ٹکٹ کی خریداری پر باآسانی حاصل کی جاسکے گی جو موٹر وے ایم ٹو پر داخلے سے اخراج تک چوبیس گھنٹے تک موثر ہوگی۔ یہ منفرد اقدام سول سوسائٹی نے سراہا ہے اور حکومت ایف ڈبلیو او کی درخواست پر یہ عوامی سروس شروع کر رہی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :