پراسرار سیاہ بیگ صدر امریکا کے ساتھ ہر وقت کیوں اور اس میں کیا چیز ہے؟

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 23:43

پراسرار سیاہ بیگ صدر امریکا کے ساتھ ہر وقت کیوں اور اس میں کیا چیز ہے؟

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2016ء)نام نہاد نیوکلیئر یا ایٹمی فٹ بال سیاہ لیدر کا ایک بریف کیس ہے ، جس میں انتہائی خفیہ اشیاء ہوتی ہے۔ اس اشیاء کی مدد سے صدر امریکا مخصوص کمانڈ سنٹر، جیسے وائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم ، سے دوری کے دوران ایٹمی حملے کا حکم دے سکتے ہیں۔ سرکاری طور پر اسے صدر کا تھیلا یا بستہ بھی کہتے ہیں، دیکھنے میں یہ کچھ زیادہ خوبصورت اور دیدہ زیب بھی نہیں۔

اس فٹ بال (بیگ) کو صدر کےہروقت ساتھ رہنے والے 5 فوجیوں میں سےایک اٹھائے ہوئے ہوتا ہے۔یہ بیگ ضرورت کے وقت کمانڈر ان چیف کی پہنچ میں رہتا ہے۔ بل گولے ، سابق ڈائریکٹر آف وائٹ ہاؤس ملٹری آفس، کے مطابق اس بیگ میں ایٹمی ہتھیار چلانے کے لیے لال بٹن کا کی پیڈ بالکل نہیں ہے۔بل کےمطابق اس بیگ میں چار چیزیں ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)


· 75 صفحات کی ایک سیاہ کتاب ہوتی ہے، جس میں ایٹمی حملے کا جواب دینے کے لیے آپشنز لکھے ہوتے ہیں۔

یہ کتاب سرخ اور سیاہ روشنائی سے پرنٹ کی ہوئی ہے۔
· ایک دوسری سیاہ کتاب میں اُن خفیہ جگہوں کی معلومات ہوتی ہے، جہاں صدر امریکا پناہ لے سکتا ہے۔
· منیلا کاغذ کے ایک فولڈر میں 10 صفحات ہوتے ہیں، جس میں ایمرجنسی براڈ کاسٹ سسٹم کو آپریٹ کرنے کے حوالے سے ہدایات ہوتی ہیں۔
· کارڈز کا ایک اشاریہ ہوتا ہے جس میں تصدیق یا توثیق کے کوڈ ہوتے ہیں۔


بعض دفعہ اس بیگ سے ایک اینٹینا بھی نکلا ہوا دیکھا گیا ہے، جس سے اندازہ لگایا گیا کہ اس میں کمیونی کیشن کے آلات بھی ہیں۔ اس بیگ کا نک نیم یا عرفیت فٹ بال ہے ، جو ڈراپ کک سے نکلا ہے۔سابق سیکرٹری آف ڈیفنس روبرٹ مکنامارا کے مطابق ڈراپ کک خفیہ ایٹمی ہتھیار والے جہاز کا کوڈ نام ہے۔کسی بھی ڈراپ کک کو چلانے کےلیے فٹ بال کی ضرورت ہوتی ہے۔

صدر کے ساتھ ہر وقت موجود فوجی کو اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ ایٹمی حملے کی صورت میں چند منٹوں میں صدر کو سنبھال سکے۔ایٹمی فٹ بال ہر وقت صدر امریکا کے ساتھ اس کےجہاز، ہیلی کاپٹر، کار یا لفٹ میں موجود ہوتی ہے۔ایک سابق آفیسر کے مطابق صدر امریکا، بل کلنٹن، جب وائٹ ہاؤس کے کمپاؤنڈ میں جاگنگ کرتےتھے تو تب بھی ایک شخص 45پاؤنڈ(20 کلوگرام) وزنی یہ بیگ لے کر اس کے ساتھ ہی بھاگتا تھا۔

صدر جب اپنے گھر کے اندر یعنی وائٹ ہاؤس میں ہوتا ہے تو اس فٹ بال کو مخصوص جگہ پر محفوظ کر دیا جاتا ہے۔ظاہر ہے وائٹ ہاؤس کےاندر ایٹمی جنگ کو آپریٹ کرنے کےلیے الگ سےکمرہ ہوتا ہے۔ ایٹمی فٹ بال کو سب سےپہلے امریکی صدر کینیڈی کے دور میں1962 میں کیوبا کے میزائل بحران پر ، دیکھا گیا تھا۔آج 53 سال بعد بھی اس فٹ بال کر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے ۔