چارسدہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے ،پاکستان تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کر سکتا ہے اسے ضرور کرنا چاہیے،دنیا بھر میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے ،امریکی صدر باراک اوبامہ کا انٹرویو

اتوار 24 جنوری 2016 23:53

چارسدہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ چارسدہ میں طالب علموں پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے ،پاکستان تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کر سکتا ہے اسے ضرور کرنا چاہیے ۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی پالیسی درست ہے تاہم پاکستان کو مزید موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

باراک اوبامہ نے دہشتگردوں کے خلاف پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کو ختم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشتگردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ باراک اوبامہ نے کہا کہ پاکستان نے پشاور حملے کے بعد متعدد شدت پسندگروپوں کے خلاف کارروائی کی تاہم اس کے باوجود اب بھی دہشتگردوں کے حملے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے ۔ پاکستان تمام دہشتگرد گروپوں کا خاتمہ کر سکتا ہے اور اسے ضرور کرنا چاہیے ۔