امریکہ میں برفانی طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی
پیر 25 جنوری 2016 11:12
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری2016ء) امریکا کی مختلف ریاستوں میں ریکارڈ برفباری نے زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ، مغربی ورجینیا میں بیالیس انچ تک برف پڑی ۔ نیویارک سٹی سے واشنگٹن ڈی سی تک زبردست برفانی طوفان نے خوب تباہی مچائی ۔ نیو جرسی اور نیویارک میں ستائیس میری لینڈ میں سینتیس ، مغربی ورجینیا میں بیالیس انچ تک برف پڑی ۔
برف سے ڈھکی سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں اٹھائیس افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ نیویارک میں برفانی طوفان تھمنے کے بعد سفری پابندی ہٹا دی گئی ۔ واشنگٹن کو انیس سو بائیس کے بعد ریکارڈ برفباری کا سامنا ہے ۔ شہر میں میٹرو سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے جبکہ سکول آج بند رہیں گے ۔(جاری ہے)
یہاں فٹبال سٹیڈیم کی چھت برف کے وزن کی وجہ سے نیچے جاگری ۔
آٹھ کروڑ 50 لاکھ افراد طوفان سے متاثر ہوئے ، ہزاروں لوگوں کو بجلی کی فراہمی بند ہو چکی ہے ۔ پینسلوینیا میں پانچ سو گاڑیاں برف میں پھنس گئیں جبکہ برفانی طوفان کی وجہ سے گیارہ ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ کنیکٹیکٹ میں برفانی طوفان کی وجہ سے ٹرین کو حادثہ پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ فیئرفیکس میں برف سے ڈھکے گھر میں آگ بھڑک اٹھی ۔ حکام کا کہنا ہے طوفان سے نقصان اور بحالی پر ایک ارب ڈالر خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.