آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 25 جنوری 2016 11:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی آپریشن کیا جارہا ہے، جب سے جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان سنبھالی ہے ملک میں جاری دہشت گردی میں کمی اورامن وامان میں بہتری آئی ہے،جس کے پیش نظر پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ ان کی درخواست پر سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :