لاہور ہائی کورٹ نے داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے

اسسٹنٹ پروفیسر غالب عطاء کی بازیابی کیلئے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دئیے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 11:52

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر غالب عطاء کی بازیابی کیلئے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پروفیسر کی اہلیہ عاصمہ غالب کی طرف سے دائردرخواست کی سماعت جسٹس محمد شمیم نے کی ، وکیل اسد بٹ نے کہا کہ پروفیسر غالب عطاء کو7 دسمبر کو پولیس اور حساس اداروں نے گرفتار کیا۔

غالب عطاء کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں ہے، ایک ماہ گزرنے کے باوجود انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔وکیل نے استدعا کی کہ غالب عطاء کو بازیاب کراکر کسی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو 16 فروری کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔