ایران نے سعودی سفارتخانے پر حملے میں ملوث 100 افراد کو گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 11:57

ایران نے سعودی سفارتخانے پر حملے میں ملوث 100 افراد کو گرفتار کر لیا

ایران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : ایران نے سعودی سفارت خانے پر حملے کے الزام میں 100 افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ماہ تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر ہونے والے حملے کے الزام میں ایران نے 100 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی عدلیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد سے اب تک 100 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ حملے میں ملوث ایک شخص کو بیرونٍ ملک سے گرفتار کیا گیا جس پر بعض حملہ آوروں کو سفارتخانے میں داخل ہونے کے احکامات دینے کا الزام ہے تاہم گرفتارافراد کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔